سعودی عرب کی ریکوڈک میں 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ رواں ہفتے متوقع

اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) ریکوڈک میں سعودی عرب کی جانب سے 80 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ رواں ہفتے ہونے کا قوی امکان ہے۔
65 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری، 15 کروڑ ڈالر گرانٹ چاغی میں ڈویلپمنٹ کیلئے خرچ ہو گی، معاہدہ طے ہونا آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کیلئے معاون ثابت ہو گا، سعودی سرمایہ کاری اور قرض رول اوور کے بعد چین بھی قرض رول اوور کرے گا۔
ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے وزارت توانائی حکام آج وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، وزیراعظم کو بریفنگ کے بعد حتمی منظوری کیلئے آئندہ وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش ہو گا۔
سعودی عرب سے سرمایہ کاری لانے میں ایس آئی ایف سی نے کردار ادا کیا، ایس آئی ایف سی نے سعودی عرب سے سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔
پاکستان نے ریکوڈک میں سعودی سرمایہ کاری کیلئے 90 کروڑ ڈالر کا تخمینہ لگایا تھا۔ سعودی عرب ریکوڈک کے ایکسپلوریشن لیز بلاک 6 اور بلاک 8 میں بھی سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب سے ریکوڈک میں مجموعی سرمایہ کاری کا تخمینہ 10 ارب ڈالر تک لگایا جا رہا ہے۔
پاکستان سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر تیل سہولت کو بھی دوبارہ حاصل کرنا چاہتا ہے، ادھار تیل کی سہولت دوبارہ شروع ہونے سے سعودیہ سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر آئیں گے، جس سے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ کور کیا جا سکے گا۔
یاد رہے کہ سعودی اور پاکستان کے درمیان مؤخر ادائیگیوں پر تیل سہولت دسمبر 2023 تک جاری رہی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More