روس کا یوکرین کے انرجی انفراسٹرکچر پر ڈرون حملہ، 7 شہری ہلاک

ماسکو (آئی پاک ٹی وی ) روس نے یوکرین کے انرجی انفراسٹرکچر پر بڑا ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 7 شہری ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق روسی ڈرون حملے سے انرجی انفراسٹرکچر مکمل تباہ ہوگیا ، جس سے ملک میں بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ ہوگیا او ملک بھر سے بجلی غائب ہوگئی، روس کی جانب سے 127میزائل109ڈرنز داغے گئے ۔
حملے سے ٹرینوں کے نظام خلل پیدا ہوگیااور ملک میں ہنگامی لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی ، حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور کیف کی طرف سے روس کے کرسک علاقے میں اپنی کارروائی میں نئی پیش رفت کا دعویٰ کرنے کے بعد آیا ہے۔
روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف حالیہ ہفتوں میں سب سے بڑا حملہ تھا، یوکرین کی فضائیہ کے مطابق روسی ڈرونز اور متعدد کروز اور بیلسٹک میزائلوں نے یوکرین کے مشرقی، شمالی، جنوبی اور وسطی علاقوں کو نشانہ بنایا، یوکرینی دارالحکومت کیف میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ماسکو نے "سب سے بڑے روسی حملوں میں سے ایک” میں کم از کم127میزائل اور109ڈرون داغے ہیں۔
ریلنسکی نے روس سے حملوں کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے ، زیلنسکی کاکہنا ہے کہ مغربی ممالک روس کے اندر ہتھیاروں کے استعمال اور حملوں کی اجازت دیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More