پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس ملتوی

اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) وفاقی حکومت نے کل 28 اگست کو ہونے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کردیا ہے۔
اس حوالے س ے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا۔
یاد رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 28 اگست کو طلب کیا گیا تھا، تاہم اب ملتوی کر دیا گیا تھا، جس کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔
میڈیا پر خبریں زیرگردش ہیں کہ حکومت مشترکہ اجلاس میں عدلیہ کے حوالے سے کوئی قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا تھا کہ عدلیہ کے حوالے سے کوئی قانون سازی زیر غور نہیں ، دوسری جانب وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ عدلیہ سے جس طرح کے فیصلے آ رہے ہیں، آئینی ترمیم ضروری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More