شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی نگرانی میں ڈرون تجربات

پیانگ یانگ (آئی پاک ٹی وی ) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی نگرانی میں ڈرون تجربات کئے گئے ۔
سرکاری میڈیا کے سی این اے نے رپورٹ کیا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے مقامی طور پر تیار کیے گئے حملہ آور ڈرون کے ٹیسٹ کی نگرانی کی ہے۔
شمالی کوریا کے میڈیا کی طرف سے شائع ہونے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سفید ڈرون جس میں X کی شکل کی دم اور پروں ہیں، جنوبی کوریا کے K-2 مین جنگی ٹینک سے مشابہہ ہدف کوکامیابی سے نشانہ بنا یا گیا ہے ۔
کم کی تازہ تصویر جاری کی گئی جس میں وہ مشیروں کے درمیان موجود ہیں ۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے واشنگٹن اور سیئول کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان اپنے ملک کی فوج کو جدید بنانے کے مشن پر ہیں اور اپنے ہتھیاروں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کر رہے ہیں ۔
KCNA نے کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما نے شمالی کوریا کی اکیڈمی آف ڈیفنس سائنس کے ڈرون انسٹی ٹیوٹ کے دورے پر اس ٹیسٹ کی نگرانی کی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More