نئی دہلی (آئی پاک ٹی وی ) بھارت کرکٹ ٹیم کے سپنر کلدیپ یادیو نے پاکستان جاکر چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
کلدیپ یادیو نے کہا کہ ہم کرکٹرہیں جہاں بھیجا جائے گا، کرکٹ کھیلیں گے۔میں پہلے کبھی پاکستان نہیں گیا اس لیے پرجوش ہوں گا، پاکستانی اچھے ہیں جب بھی موقع ملےگا وہاں جا کرکھیلیں گے۔
واضح رہے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے جو فروری مارچ میں پاکستان کے تین شہروں میں شیڈول ہے۔بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا معاملہ فی الحال یقینی نہیں ہے،بی سی سی آئی نے معاملہ بھارتی حکومت پر چھوڑ رکھا ہے۔