راولپنڈی ٹیسٹ ،چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان کے 23رنز پر ایک آئوٹ

راولپنڈی (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دو میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 23رنز بنا لئے ۔اس خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 94رنز درکار ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تاہم صائم ایوب محض ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔عبداللہ شفیق 12جبکہ کپتان شان مسعود 9رنزبنا کر کریز پر موجود ہیں ۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 656رنز بنائےتھے ۔ اسے پاکستان پر 117رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی ۔
مشفق رحیم نے 191جبکہ شادمان نے 93رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے تین جبکہ شاہین آفریدی ،خرم اور محمد علی نےدو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More