پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 28 اگست کو بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) وفقای حکومت نے 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو مشترکہ اجلاس سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔اراکین پارلیمنٹ کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا گیا، موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 9 واں اجلاس ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More