پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے کمی کا امکان

اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 82.50 ڈالر فی بیرل سے گر کر 80.4 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
یکم ستمبر سے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں فی لٹر 5 تا 6 روپے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گزشتہ 15 روز کے دوران 2 تا 2.30 ڈالر فی بیرل کم ہو گئی ہیں۔پٹرول 8 روپے 47 پیسے ، ڈیزل 6 روپے 70 پیسے فی لٹر سستا کردیا گیا
یادرہے 14 اگست کو حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 8.47 روپے اور 6.70 روپے فی لیٹر کمی کر دی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More