مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی سست روی برقرار، صارفین کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی سست روی برقرار ہے جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت کئی شہروں میں انٹرنیٹ کی سست روی سے طلباء اور فری لانسرز کی بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے، واٹس ایپ پر بھی صارفین کو ڈاؤن لوڈنگ میں شدید مشکلات درپیش ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی اے انٹرنیٹ کی سست روی کی وجوہات بنانے سے قاصر ہیں۔
جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں انٹرنیٹ نے رفتار پکڑ لی ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ بھی بہتر ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کی شب سے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول واٹس ایپ، فیس بُک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک عارضی طور پر معطل یا سست روی کا شکار ہیں، ملک کے مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا سروسز تاحال متاثر ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More