کینبرا ( آئی پاک ٹی وی ) آسٹریلیا 16سال سے کم نابالغوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے والا پہلا ملک بننے کے قریب پہنچ گیا ۔
آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے لیے ایک تاریخی بل کی منظوری کیلئے بھاری اکثریت سے ووٹ دیا ہے۔
ایوان نمائندگان سے منظور ہونے والے اس بل میں نابالغ افراد کے ٹک ٹاک، فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال کرنے پر 50ملین آسٹریلوی ڈالر (32ملین ڈالر ) تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
مخالفت میں 103 ووٹوں کے ساتھ پاس ہونے کے بعد، یہ بل سینیٹ میں جائے گا، جہاں اسے آسٹریلیا کی بڑی جماعتوں کی حمایت سے بھی پاس ہونے کی امید ہے۔
اپوزیشن کے قانون ساز ڈین ٹیہن نے کہا کہ حکومت نے سینیٹ میں کی گئی ان ترامیم پر اتفاق کیا ہے جو سوشل میڈیا صارفین کے لیے پرائیویسی کے تحفظ کو تقویت دے گی، جس میں ایسے پلیٹ فارمز پر پابندی بھی شامل ہے جو صارفین کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ شناخت جمع کرانے پر مجبور کرتے ہیں۔