راولپنڈی (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بنگلہ دیش کیخلاف مشکلات کا شکار ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان بیٹنگ لائن آغاز سے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ۔
پاکستان کے تین بلے باز محض 17رنز پر وکٹیں گنوا بیٹھے ۔ اوپنر عبداللہ شفیق محض 2رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ کپتان شان مسعود 6رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ سٹار بلے باز بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے کیچ آئوٹ ہوگئے ۔
بنگال ٹائیگرز کی جانب سے شرف الاسلام نے دو جبکہ حسن محمود نے ایک وکٹ حاصل کی ۔