راولپنڈی (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے ۔ مہمان ٹیم بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا تاہم اب ٹاس کا فیصلہ امپائرز گراؤنڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ کھیل کا آغاز 2:30 بجے ہوگا۔
امپائرز نے مشاورت کے بعد پہلے دن کا کھیل 48 اوورز تک محدود کردیا ہے جبکہ چائے کا وقفہ محض 20 منٹ کا ہوگا اور میچ شام 6 بجے تک کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب امپائرز نے میچ میں تاخیر کی وجہ سے کھانے کا وقفہ بھی جلدی کردیا تھا تاکہ میچ کا تسلسل قائم رکھا جاسکے۔
گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کپتانوں شان مسعود اور نجم الحسن شانتو نے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں حصہ لیا تھا۔
پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ ان کے نائب کپتان سعود شکیل ہیں دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، بابراعظم ، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔