نہیں چاہتے موسمیاتی تبدیلی سے جو حالات پاکستان نے دیکھے وہ کوئی اور دیکھے ،وزیراعظم

باکو ( آئی پاک ٹی وی ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نہیں چاہتے کہ موسمیاتی تبدیلی سے جو حالات پاکستان نے دیکھے وہ کوئی اور دیکھے ۔
تفصیلات کےمطابق آذربائیجان کے شہر باکو میں جاری کوپ 29کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ الہام علییوف کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے اتنا عمدہ انتظام کیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی سے 2022میں تباہ کن سیلاب کا سامنا ہے ۔ لاکھوں گھر ، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں اور پاکستانی معیشت کو 30ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ۔
انہوں نے پاکستان ان ملکوں میں سے ایک جس کا گرین ہائوس گیس کا اخراج میں حصہ آدھا فیصد بھی نہیں ۔ بلوچستان میں پورے گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گئے ۔ پاکستان اور دنیا بھر کے دیگر ملکوں میں جو ایسے مسائل کا شکارہیں کی مدد کا اہتمام ضروری ہے ۔
دس برس قبل پیرس میں ہم اہداف کے حصول میں ناکام رہے ہیں اسی طرح وعدے بھی پورے نہیں ہوئے ہیں ۔
ہم نہیں چاہتے کہ موسمی تبدیلی کے باعث جو حالات پاکستان نے دیکھے وہ کوئی اور بھی دیکھے ۔ہم اپنی توانائی کی پیداوار کا 60فیصد گرین ذرائع پر اور 30فیصد گاڑیاں الیکٹرک پر تبدیل کر رہے ہیں۔ مگر ہم اکیلے یہ نہیں ک سکتے ۔ہمیں امید ہے کہ آذربائیجان کی میزبانی میں کوپ 29معاشی کوپ بن جائے گی ۔ میں نے دو سال پہلے کہا تھا کہ اگر دنیا نے خطرات سے دوچار ترقی پذیر ملکوں کی مدد نہ کی تو مستقبل میں بہت تباہی پھیلے گی ۔ اب ہمیں جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ اب ہمارے پاس وقت نہیں ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More