غزہ(آئی پاک ٹی وی ) اسرائیلی فوج کے غزہ کے بے گھر فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں ، صیہونی فضائی حملے میں صبح سے اب تک 27 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق دیرالبلاح میں مسجد پر فضائی حملے میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے اور متعدد زخمی بھی ہوئے، خان یونس کے المواسی علاقے میں اسرائیلی بمباری سے 11 فلسطینی شہید ہوئے اور 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔
واضح رہے کہ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار 679 ہوگئی، 1 لاکھ 3 ہزار 205 افراد زخمی ہو چکے، مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔