ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار، 35 زائرین جاں بحق

تہران (آئی پاک ٹی وی )لاڑکانہ سے مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے جانے والی زائرین کی بس ایران میں حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 35 زائرین جاں بحق ہو گئے۔
سید اطہر شاہ شمسی کا قافلہ دو بسوں اور 110 زائرین پر مشتمل تھا، زائرین کی ایک بس ایران کے شہر یزد پہنچی، جہاں بس کے مبینہ طور پر بریک فیل ہو گئے۔حادثے میں 35 زائرین جاں بحق اور 30 زائرین کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔بس میں سوار زیادہ تر زائرین کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔
زائرین کی دوسری بس گوادر ایران سرحدی پٹی کے علاقے رمدان میں ہے جو ایرانی شہر یزد میں حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت بس سے چند گھنٹوں کی مسافت پر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More