پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے فی لٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد ( آئی پاک ٹی وی )ملک بھر میں 16 نومبر سے پٹرول 4 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔پاکستانی حکام سے مذاکرات میں آئی ایم ایف کا وفد پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافے کا مطالبہ بھی کر سکتا ہے۔
31 اکتوبر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 71 ڈالر 80 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی، جو اس وقت 72 ڈالر میں فی بیرل فروخت ہو رہا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More