اسلام آباد ( آئی پاک ٹی وی ) پاکستان امریکی روئی کا سب سے بڑا خریدار بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان امریکی روئی کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے، کیونکہ امریکہ سے روئی کی درآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
پاکستان کاٹن جنرز فورم (PCGF) کے چیئرمین احسان الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان نے صرف گزشتہ ہفتے کے دوران امریکہ سے 72,000 روئی کی گانٹھوں کے معاہدے کیے ہیں۔
احسان الحق نے کہا کہ اس سال پاکستان نے امریکی روئی کی 30 لاکھ گانٹھوں کے معاہدے حاصل کیے ہیں، جس سے درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے اس اضافے کی وجہ کپاس کی کم پیداوار اور ملک کے اندر اعلیٰ معیار کی کپاس کی محدود دستیابی کو قرار دیا۔
دوسری جانب روئی کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو اب 1800روپے سے بڑھ کر 200 روپے فی 40 کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے مرکزی چیئرمین کامران ارشد نے فائبر ری سائیکلنگ اور قابل تجدید توانائی میں وسیع پیمانے پر تعاون کی ضرورت پر زور دیا، جس کا مقصد ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات کو بڑھانا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور مجموعی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے۔