آر اے شمشاد
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جا رہا ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا ۔جبکہ سیریز کا دوسرا میچ 30اگست سے شروع ہوگا۔
بنگلہ دیش ٹیم اب تک پاکستان کیخلاف کوئی بھی ٹیسٹ میچ جیتنے میں ناکام رہی ہے ۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 13ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں شاہینوں کا پلڑا یکطرفہ طور پر بھاری ہے ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ہونے والے 13میچوں میں سے پاکستان نے بنگلہ دیش کو 12ٹیسٹ میچوں میں شکست سے دوچار کیا ہے جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا ہے ۔
پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان پہلی ٹیسٹ سیریز 2001میں کھیلی گئی جہاں پاکستان نے کلین سوئپ کرتے ہوئے 2میچوں میں کامیابی حاصل کی ۔یہ سیریز بنگلہ دیشی سرزمین پر کھیلی گئی ۔
دونوں ملکوں کے درمیان پاکستان میں سیریز 2003میں کھیلی گئی جہاں پاکستان نے تینوں ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی ۔
2011میں ایک بار پھر پاکستان ٹیم نے بنگلہ دیش کو اس سرزمین 2میچوں کی سیریز میں شکست سے دوچار کیا ۔
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 2015میں دو میچو کی سیریز ہوئی جس میں پہلا میچ ڈرا ہواجبکہ پاکستان نے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نا م کرلی ۔
2015میں بنگلہ دیش نے پاکستان کا دورہ کیا جہاں پہلے میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرا میچ منسوخ کردیا گیا ۔ یہ سیریز پاکستان نے ایک صفر سے اپنے نام کی تھی ۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز 2021بنگلہ دیش میں کھیلی گئی جہاں پاکستان نے دومیچوں میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سیریز اپنے نام کی تھی ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 04دسمبر 2021میں میر پور میں کھیلا گیا جہاں پاکستان نے بنگلہ دیش کے اننگز اور 8رنز سے شکست سے دوچارکیا تھا ۔