شاباش ٹیم پاکستان ،آئیے آسٹریلیا میں سیریز جیتیں ، محمد حفیظ

لاہور( آئی پاک ٹی وی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ شاباش ٹیم پاکستان ، آئیے آسٹریلیا میں سیزیز جیتیں ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ایڈیلیڈ میں تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کی فتح پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔
پاکستانی تیز بائولنگ اٹیک نے آسٹریلیا کو 163 رنز پر ڈھیر کر دیا، حارث رؤف نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی دوسری پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستان نے ہدف 26.3 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر کامیابی سے حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
صائم ایوب نے 71 گیندوں پر 82 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔ اس دوران عبداللہ شفیق نے 69 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 64 رنز بنائے۔
پاکستان کی جیت کے بعد سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ نے ٹیم کو دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹیم کی شاندار فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر حارث، صائم اور عبداللہ کی بھی تعریف کی۔
محمد حفظ نے لکھا کہ آسٹریلیا میں ون ڈے جیتنے پر ٹیم پاکستان کو مبارکباد۔ سیریز 1-1 سے برابر کرناخوش آئند ہے ۔
حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق جیت کے مقصد کے لیے پراعتماد رنز بنا رہے ہیں۔ شاباش لوگو۔ آئیے آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More