پرتھ(آئی پاک ٹی وی )
پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ کل پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ شاہینوں نے دوسرے ایک روزہ میچ میں جیت اپنے نام کر کے سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی ۔
اس سے قبل دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی پوری ٹیم 163رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی ۔
پاکستان نے 164رنز کا ہدف محض ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا تھا ۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 82رنز بنائے ۔ عبداللہ شفیق 62جبکہ بابر اعظم 15رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔
آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 35اوورز میں 163رنز بنائے تھے ۔ آسٹریلیا پاکستان کو جیت کیلئے 164رنز درکار ہیں ۔
میچ کے آغاز سے ہی آسٹریلیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں ۔ جیک فراسر 13رنز بنا کر پویلین لو ٹ گئے ۔ دوسرے آئوٹ ہونیوالے بلے باز میتھیو شارٹ تھے جنہوں نے 19رنز سکور کئے ۔
کیوی ٹیم کو تیسرا نقصان جوس انگلش کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 18رنز ہی بنا پائے ۔ لبھوشن بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور محض 6رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے ۔سٹیو سمتھ کچھ دیر مزاحمت کر تے رہے تاہم وہ بھی 35رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔
ارون ہارڈی آئوٹ ہونیوالے چھٹے آسٹریلیوی بلے باز تھے جنہوں نے 14رنز سکور کئے ۔ میکسویل بھی 16رنز بنا کر چلتے بنے ۔ آٹھویں نقصان آسٹریلیا کو مچل سٹارک کی صورت میں اٹھانا پڑا جو صرف 1رنز ہی بنا پائے ۔ کپتان پیٹ کمنز بھی تھوڑی مزاحمت ہی کر سکے اور 13رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ آخری آئوٹ ہونیوالے آسٹریلوی کھلاڑی ایڈم زمپا تھے جنہوں نے 18رنز سکور کئے ۔
پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے 5،شاہین آفریدی نے تین جبکہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔
پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو دووکٹوں سے جیت اپنے نام کی تھی ۔
واضح رہے ک تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا ۔ سیریز کا آخری ایک روزہ میچ کل پرتھ میں کھیلا جائے گا ۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل 2022میں آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز دو صفر سے جیت لی تھی ۔