جی ایچ کیو حملہ: عمران خان و دیگر ملزمان پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

راولپنڈی(آئی پاک ٹی وی ) جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیراعظم اوربانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایک بار پھر فرد جرم کی کارروائی موخر ہو گئی۔
تفصیلات کےم مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کچہری عدالت میں عمران خان و دیگر کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فرد جرم سے بچنے کے لیے بری کرنے کی درخواست دائر کی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی پیش نہیں ہوئے اور ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی جبکہ فرد جرم کے لیے 25 ملزمان میں چالان نقول بھی تقسیم نہ ہوسکیں۔
وکلاء نے فرد جرم چالان پر اعتراضات کر دیئے جبکہ جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت کسی لیڈر کا نام نہیں لیا۔
وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جن کے بیان پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور قائدین کو ملوث کیا وہ منحرف ہوچکے ہیں، وکلا صفائی نے کہا کہ مقدمہ چالان کا پولیس نے جو نقشہ پیش کیا اس میں کسی ملزم کے پاس اسلحہ نہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More