پاک امریکا تعلقات میں مزید مضبوطی کے خواہاں ہیں : ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں مزید مضبوطی کے خواہاں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کیں، پاکستان نے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی ۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دہائیوں پرانے تعلقات ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر صدر مملکت اور وزیر اعظم نے مبارکباد دی۔
ممتاز زہرا بلوچ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں ریاض سمٹ میں شرکت کریں گے، جہاں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی،ریاض سمٹ میں مسئلہ فلسطین پر غور کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے، پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے، غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کی جنگی جرائم کے تحت تحقیقات ہونی چاہئیں، پاکستان نے فلسطین اور لبنان کے متاثرین کیلئے انسانی امداد بھجوائی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More