امریکی صدارتی الیکشن مہم پر امیدواروں نے ساڑھے تین ارب ڈالر خرچ کئے ہیں:رپورٹ

لندن(آئی پاک ٹی وی)
امریکی صدارتی امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس نے اپنی انتخابی مہموں پر ریکارڈ 3.5 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔ جس سے 2024 کی امریکی صدارتی الیکشن مہم ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی مہم بن گئی ہے۔
معروف امریکی روزنامہفنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ کملا ہیرس نے 2.3 ارب ڈالر سے زیادہ رقم اپنی الیکشن مہم کے لئے حاصل کی تھی۔ جس مین سے 1.9 ارب ڈالرمہم کے دوران خرچ کیے گئے ہیں۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی الیکشن مہم کے لئے 1.8 ارب ڈالر جمع کئےتھے اور ان میں سے 1.6 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔ جبکہ دونوں طرف سے پیسے کا بڑا حصہ میڈیا اور اشتہارات پرصرفگیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جمع کئے گئے الیکشن فنڈ میںسے 10کروڑ ڈالر یا تمام اخراجات کا 14فیصد ٹرمپ کے قانونی اخراجات کی طرف گیا ہے۔
مزید براں فنانشل پوسٹ کی رپورٹ کے متضاد غیر جانبدار سیاسی مالیاتی مانیٹر اوپن سیکرٹسنے رپورٹ کیا ہے کہ 2024 وائٹ ہاؤس کی دوڑ پرمجموعی طورپر5.5 ارب ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔ جن میں سے تین ارب ڈالر سے زائد ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس اور دو ارب ڈالرکے قریب رقم ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی الیکشن مہم پر خرچ کی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم کی مالی اعانت ذاتی اور پارٹی فنڈز، انفرادی عطیات اور سیاسی ایکشن کمیٹیوں کے ذریعے جمع کیے گئے فنڈز سے ہوتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More