فلوریڈا (آئی پاک ٹی وی ) امریکہ کے نئے منتخب ہونیوالے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے تاریخ رقم کردی ہے ۔ امریکہ کو مزید عظیم بنائیں گے ۔
امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویسٹ پام بیچ فلوریڈا میں اپنی وکٹری تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سب کا شکریہ ، بے مثال موومنٹ ، امریکہ کی تاریخ میں ایسی موومنٹ کبھی نہیں دیکھنے میں آئی ۔ امریکہ ہماری ضرورت تھی ہم نے تریخ رقم کی ہے کیونکہ ہمیں اپنا بارڈر ،معیشت اور معاشرے کو ٹھیک کرنا ہے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے۔ ایک بار پھر امریکا کو عظیم، محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنانے کا وقت آگیا۔
اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ہر شہری کا شکریہ ادا کرتا ہوں مجھے امریکہ کا 47واں صدر منتخب کیا ۔ آپ سے وعدہ کرتا ہوں میں ہر لمحہ آپ کی بہتری کیلئے کام کروں گا ۔ یہ امریکہ کیلئے گرائونڈ ایج ہو گی ۔ ہم امریکہ ایک بار پھر عظیم بنائیں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں تمام چیزوں کوایک طرف رکھ کر امریکہ کو آگے بڑھانا ہو گا ۔ انہوں نے امریکن مسلم کمیونٹی کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا اور ان کا کہنا تھا کہ میں جنگوں کو بند کرنے کیلئے آیا ہوں ۔
میدان جنگ کی ریاستیں جیتنے کے بعد ہماری کامیابیاں یقینی ہے 315الیکٹورول ووص حاصل کرلیں گے جبکہ ہم عوامی ووٹ میں بھی آگے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ یہاں میرے ساتھ کھڑے میرے ساتھی تعریف کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے ہر مشکل میں میرا ساتھ دیا ہے ۔
ہم نے جیت حاصل کرلی ہے ہم ہر جگہ جیت رہے ہیں میں نے ہر جگہ اپنے امیدواروں کی مدد کی ہے ہم ٹیلی بھی کرتے ہیں ۔اپنی مہم میں شریک تمام لوگوں ،سٹاف کا شکریہ ، اپنی بیوی سیلانی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں سارے خاندان کا اور اپنے بچوں کا بھی ۔
وینس بڑا شاندار آدمی ہے دشمنوں کے کیبمپ میں میر مطلب ہے ۔ میڈیا ہائوسز میں جا کر ان کو لتاڑ رہا ہے ۔ اس کے انتخاب پر مجھے شروع میں لوگوں کی پارٹی کی باتیں بھی سننی پی مگر اس نے اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا ہے ۔ ہم سب اب اب اگلے چار سالوں میں لوگوں کو اپنے ملک میں آنے کی دعوت دیتے ہیں مگر انہیں قانونی طور پر آنا چاہئے ۔
تقریب سے سوزی وینس نے بھی خطاب کیا ۔