دوحہ(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان کے محمد آصف آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پری کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے قطر کے احمد سیف کو 3-4 سے شکست دی۔کوارٹر فائنل میں محمد آصف یو اے ای کے محمد شہاب کے مدمقابل آئیں گے۔
پاکستان کے اسجد اقبال کو پری کوارٹر فائنل میں قبرص کے پلیئر نے شکست دے دی ، مائیکل جارگیو نے اسجد اقبال کو 2 کے مقابلے میں 4 فریمز سے شکست دی۔