ایڈیلیڈ(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ کیلئے میلبورن سے ایڈیلیڈ پہنچ گئی جہاں ٹیم کل سے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 10 نومبر کو پرتھ میں شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
ذرائع کا دعوی ہے کہ قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی انجری تشویشناک نہیں ہے، وہ دوسرے ون ڈے میچ تک فٹ ہو جائیں گے۔فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو کریمپس پڑے ہیں لیکن اگلے میچ میں وقت ہے وہ میچ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔