17بلین یورو کی لاگت سے تعمیرہونے والا جدید سہولتوں سے آراستہ دوحہ ایئر پورٹ

دوحہ (آئی پاک ٹی وی ) قطر میں دوحہ کا حماد انٹرنیشنل ایئر پورٹ جدید طرز تعمیر کا شاہکار ہے جدید سہولتوں سے آراستہ اس ہوائی اڈے کی تعمیر پر 17بلین یورو لاگت آئی ہے ۔
تفصلات کےمطابق دوحہ کا حمد ایئر پورٹ 6لاکھ مربع میٹر پر محیط ہے جو تقریباً 75فٹ بال گرائونڈز کے برابر جگہ بنتی ہے ۔ یہ تقریباً ایک تہائی شہر کے رقبہ پر محیط ہے ۔
رپورٹس کے مطابق یہ حقیقت میں اتنا بڑا ہے کہ یہ دوحہ شہر کے ایک تہائی حصے پر محیط ہے۔ 6 بلین یورو کی توسیع سے پہلے اس کی تعمیر کا تخمینہ 12 بلین پاؤنڈ کا تھا ۔
ہوائی اڈے میں مسافروں کو اپنی پروازوں کے انتظار کے دوران تفریح فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔
ایئرپورٹ میں ہی بربیری، گوچی، رولیکس اور سوارووسکی جیسے بڑے سٹورز موجود ہیں جن میں آپ خریداری کے لیے جا سکتے ہیں۔ انتظار کرنے والے مسافروں کیلئے آرام دہ صوفے موجود ہیں ۔


جگہ جگہ مسافروں کی رہنمائی کیلئے عملہ موجود ہے تا کہ سفر کرنیوالوں کو ان کے مطلوبہ جگہ پر پہنچانے میں مدد کر سکیں۔
ایک اور دلچسپ خصوصیت یہ بھی ہے کہ ہوائی اڈے میں لاؤڈ سپیکرز کی زیادہ تعداد نہیں ہے، جس سے انتظار کرنے والی جگہوں میں ماحول پرسکون اور پرامن رہتا ہے۔
تاہم ہوائی اڈے کے سب سے رش والے حصے میں 25 میٹر کا سوئمنگ پول، ایک جم، دو اسکواش کورٹ، ہائیڈرو تھراپی اور سپا ٹریٹمنٹ اور بہت کچھ شامل ہے۔
فرسٹ کلاس المورجان لاؤنج میں ایک ریستوراں اور بار بھی ہے۔ 2022 میں ایک 10,000 مربع میٹر انڈور ٹراپیکل گارڈن مکمل ہوا۔
ہوائی اڈے پر مختلف قسم کے آرٹ کے نمونے بھی دیکھنے کو ملیں گے جہاں ایک بڑا ریچھ جس کے سرپر لیمپ کا شیڈ ہے اپنی مثال آپ ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More