سعودی تیل کمپنی آرامکو کا اسلام آباد میں دوسرے فیول سٹیشن کا افتتاح

اسلام آباد ( آئی پاک ٹی وی ) سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو نے پاکستان میں اپنے دوسرے فیول سٹیشن کا افتتاح کر دیا ہے جو اسلام آباد کی ایمبیسی روڈ پر پر واقع ہے۔
اس سے قبل آرامکو نے لاہور میں اپنے پہلے فیول سٹیشن کا افتتاح کیا تھا ۔ سعودی تیل کمپنی آرامکو کے اس نئے سٹیشن پر اعلی معیار کی خدمات صارفین کو فراہم کی جاری ہیں ۔ اس فیول سٹیشن پر ای وی چارجنگ پوائنٹ ، جدید سٹور ،سروس سٹیشن اور ٹائرشاپ جیسی سہولیات صارفین کو فراہم کی جا رہی ہیں ۔
نئے سٹیشن کے افتتاح سے صارفین کی جانب سے اعلی معیار کی سہولیات کو سراہا جا رہا ہے ۔کسٹمرز کو امید کی ہے کہ دوسرے فیول سٹیشن بھی ان کی تقلید کریں گے ۔
ایک صارف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری ایک مثبت قوت ہے، جو ملازمتیں پیدا کرتی ہے اور معیاری معیارات متعارف کرواتی ہے جس سے کمیونٹی کو فائدہ ہوتا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More