بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن کا بائولنگ ایکشن مشکوک قرار

ڈھاکہ (آئی پاک ٹی وی ) بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا بائولنگ ایکشن کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران رپورٹ کردیا گیا۔شکیب الحسن کے بائولنگ ایکشن کو امپائرز نے مشکوک کہہ کر رپورٹ کردیا ہے۔
امپائر کی طرف سے آل راؤنڈ شکیب الحسن کے بائولنگ ایکشن پر اٹھائے گئے سوال پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ایکشن کے جائزے کا کہہ دیا ہے۔
بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن نے کاؤنٹی چیمپئن کے ایک میچ میں سمرسیٹ کے خلاف سرے کی نمائندگی کی تھی اور 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
شکیب الحسن کو ایکشن رپورٹ ہونے کے باوجود معطلی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے، صرف بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے۔
بنگلہ دیشی آل رائونڈر کے بائولنگ ایکشن کو کیریئر میں پہلی مرتبہ مشکوک رپورٹ کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More