پہلا ون ڈے ، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

میلبورن (آئی پاک ٹی وی ) آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 2وکٹوں سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کےمطابق میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 204رنز کا ہدف 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔
آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی پوری ٹیم 46.4اوورز میں 203رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 44،نسیم شاہ نے 40جبکہ بابراعظم نے 37رنز کی اننگز کھیلی ۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے تین ،پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
آسٹریلوی ٹیم نے 204رنز کا ہدف 33.3اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ جوس انگلش نے 49،سٹیو سمتھ نے 44جبکہ کپتان پیٹ کمنز نے 32رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے 3،شاہین آفریدی نے 2جبکہ محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔
واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 8نومبر کو جبکہ تیسرا اور آخری میچ 10نومبر کو کھیلا جائے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More