راولپنڈی(آئی پاک ٹی وی ) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں مبینہ سہولتکاری کے الزام میں جیل کے مزید 6 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔
حراست میں لیے گئے جیل ملازمین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن میں ایک خاتون سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3 اہلکار شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق خواتین سٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا جب کہ حراست میں لیے گئے ملازمین کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔اڈیالہ جیل میں نگرانی کے لیے افرادی قوت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سکیورٹی اداروں نے عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو بھی حراست میں لیا تھا جبکہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔