پہلا ون ڈے ، آسٹریلیا کے پاکستان کیخلاف 6کھلاڑی آئوٹ

میلبورن ( آئی پاک ٹی وی ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے 204رنز کےہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے 6کھلاڑی 143رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔
تفصیلات کےمطابق میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں جاری پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 204رنز کا ہدف دیا تھا ۔آسٹریلیا نے 6وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنا لئے ہیں اور اسے میچ جیتنے کیلئے مزید 57رنز درکار ہیں ۔ہارڈی 5اور سین ایبٹ ایک رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوس انگلش نے 49،سٹیو سمتھ 44اور لبھوشن نے 16رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے تین جبکہ شاہین آفریدی نے دو اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 203رنز بنائے تھے ۔کپتان محمد رضوان نے 44،نسیم شاہ نے 40جبکہ بابراعظم نے 37رنز سکور کئے تھے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے تین جبک زمپا اور پیٹ کمنز نے 2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More