پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف 204رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

میلبورن (آئی پاک ٹی وی ) پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف 204رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے ۔میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 2وکٹوں کے نقصان پر 68رنز بنا لئے ۔
آسٹریلوی اوپنر بلے باز بھی جلد آئوٹ ہوگئے ۔ میتھیو شارٹ ایک رنز جبکہ جیک فراسر 16رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔سٹیو سمتھ 29جبکہ جوش انگلش 17رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔
قبل ازیں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے اچھا ثابت ہوا، قومی ٹیم 47 ویں اوور میں 203 رنز بنا آل آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کا صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا مگر دونوں بلے باز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے۔صائم ایوب صرف ایک رن بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ عبداللہ شفیق کو بھی سٹارک نے 12 رنز پر پویلین بھیج دیا۔
سابق کپتان بابر اعظم نے کچھ مزاحمت دکھائی مگر ایڈم زمپا نے انہیں 37 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا جب کہ کامران غلام 5 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار بن گئے۔
سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جبکہ کپتان محمد رضوان کو مارنوس لبوشین نے 44 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی آٹھویں وکٹ 175 رنز پر گری، ڈیبیو کرنے والے عرفان خان نیازی 22 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی 9 ویں وکٹ 183 اور دسویں وکٹ 203 رنز پر گری، حارث رؤف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ نسیم شاہ 40 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More