سٹیٹ بینک کی جولائی میں ریکارڈ 722 ملین امریکی ڈالر کی خریداری

کراچی (آئی پاک ٹی وی ) سٹیٹ بینک نے جولائی میں 722 ملین امریکی ڈالر کی ریکارڈ خریداری کی ہے ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ کہ اس نے جولائی 2024 میں مقامی کرنسی مارکیٹوں سے 722 ملین ڈالر کے ریکارڈ مالیت کے امریکی ڈالر خریدے ہیں۔
قومی بینک کے مطابق یہ غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور زر مبادلہ کو تقویب دینے کیلئے خریداری کی گئی ہے ۔
یہ اعلان اس وقت ہوا جب ملکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 0.15 روپے سے 277.70 روپے تک بڑھ گئی۔
مرکزی بینک نے مسلسل دوسرے مہینے غیر ملکی کرنسی کی خریداری کی باضابطہ اطلاع دی ہے، جو وہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خرید اور/یا فروخت کے ذریعے کرتا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More