لاہور(آئی پاک ٹی وی ) امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ہنر مند افراد ریکارڈ تعداد میں بیرون ملک منتقل ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سے بڑی تعداد میں ہنر مند افراد بیرون ملک منتقل ہورہے ہیں ۔سرکاری اعداد وشماکے مطابق گزشتہ تین برس کے دوران تقریباً 10لاکھ افراد نے ملازمت کیلئے ویار غیر کا رخ کیا ہے ۔ ان افراد میں زیادہ تعداد ڈاکٹرز، انجینئرز اور ہنر مند افراد کی ہے ۔
اس حوالےسے بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کینیڈا میں گریجویٹ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے ملک کیلئے خدمات انجام دینے کیلئے وطن واپس آنیوالے اسد اعجاز بٹ کا شمار بھی ایسے ہی ہنر مند افراد میں ہوتا ہے ۔
اسد اعجاز بٹ ایک ماہر معاشیات اور ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے انہیں وزرائے خزانہ کے ماتحت کام کرنے کا موقع ملا تاہم یہ ملازمتیں گھر چلانے کیلئے ناکافی تھیں ۔
اسد اعجاز بٹ کو اپنی سرکاری ملازمت کے باوجود شمالی امریکہ میں شفٹ ہونا پڑا کیونکہ سرکاری ملازمت کےباوجود وہ کرایہ او دیگر اخراجات پورے کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے ۔گزشتہ چند برسوں سے پاکستان میں افراط زر کی شرح نے ایشیا میں دوسرے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
اسد اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ اس معاشی ذمہ داری اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے مسلسل تنخواہوں کی وجہ سے دب گیا تھا۔یہ، میرے لیے، ٹپنگ پوائنٹ تھا۔
اسد اعجاز کی کہانی پورے پاکستان اکثر پاکستانیوں کی ہے ۔ معاشی بدحالی کے باعث باصلاحیت پاکستانیوں کی اچھی خاصی تعداد بیرون ملک منتقل ہورہ ی ہے ۔ پاکستان میں کاروں اور ایئر کنڈیشنرز جیسی اشیاء کی قیمتیں اب زیادہ تر شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں، کراچی میں دودھ کی قیمت پیرس میں دودھ کی قیمت سے زیادہ ہے۔
اقوام متحدہ کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بیرون ملک ملازمت کی تلاش میں منتقل ہوئی ہے جن میں زیادہ تعداد تعلیم یافتہ اور ہنر افراد کی تھی ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 10 لاکھ ہنر مند کارکنان – ڈاکٹرز، انجینئرز، اکاؤنٹنٹ اور منیجرز، اور دیگر نے صرف گزشتہ تین سالوں میں پاکستان چھوڑا۔
پاکستان بیرون ملک ملازمت کیلئے جانیوالے افراد کی تعداد کے حوالے سے ٹاپ 10ممالک میں شامل ہے۔