کراچی ( آئی پاک ٹی وی ) سٹیٹ بینک آف پاکستان مانیٹری پالیسی کا اعلان 4نومبر کو کرے گا ۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 24 نومبر 2024 کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا ۔
یہاں جاری ایک پریس بیان میںسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایاگیا کہ اس کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) مانیٹری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کرنے کیلئے پیر 04 نومبر 2024 کو اجلاس کرے گی۔ مرکزی بی بینک اسی روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی کا بیان جاری کرے گا۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں مجموعی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال، اہم اشارے، مختلف شعبوں کے اعداد و شمار، اور پچھلی مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد سے ہونے والی اہم پیش رفت کا جائزہ لے گا۔
اس سے قبل 12 ستمبر کوسٹیٹ بینک نے اپنی پالیسی میں 200 بیسس پوائنٹس کی کمی کرکے ایک بڑی کٹوتی کی تھی۔ مرکزی بینک نے دو ماہ قبل اعلان کردہ پالیسی میں شرح سود کو دو فیصد کم کر کے 17.5 فیصد کر دیا۔