اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 11 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان ٹیم چار فاسٹ بولرز کے کامبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔پہلا ٹیسٹ بدھ 21 اگست سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی سکواڈ میں شان مسعود ( کپتان ) سعود شکیل ( نائب کپتان ) بابراعظم،عبداللہ شفیق، محمد علی، محمد رضوان ( وکٹ کیپر ) خرم شہزاد ، نسیم شاہ صائم ایوب سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ جیسن گلیسپی پہلی بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہونگے، پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 13 ٹیسٹ کھیلے ہیں 12 جیتے ہیں ایک ڈرا ہوا ہے۔