مطلوبہ شخص 3 کے بجائے 6 ماہ زیر حراست رکھا جا سکے گا ، انسداد دہشتگردی ترمیمی بل اسمبلی میں پیش

 

اسلام آباد ( آئی پاک ٹی وی ) انسداد دہشتگردی قانون میں ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی، انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 11 ذیلی شق 4 ای میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بل کے مطابق ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگر شکایات میں مطلوبہ شخص کو زیر حراست رکھنے کے معاملے پر مطلوبہ شخص کو 3 ماہ مزید زیر حراست میں رکھا جائے گا، مطلوبہ شخص کو اب تین ماہ کے بجائے 6 ماہ تک زیر حراست رکھا جاسکے گا۔
جرائم میں ملوث شخص کی تین ماہ سے زائد حراست یا نظربندی میں شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے گا، تین ماہ سے زائد نظربندی آرٹیکل 10 اے کے تحت ہو گی۔ٹارگٹ کلنگ، اغوا اوربھتہ خوری کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے گی، یہ قانون 2سال تک نافذ العمل رہے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More