بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنا چاہئے ،وسیم اکرم

لاہور(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہناہے کہ بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹراٹی کیلئے پاکستان آنا چاہئے ۔
پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اگر بھارت اگلے سال فروری میں چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آتا ہے تو یہ کرکٹ کیلئے بہت بڑی بات ہوگی اور بھارت کو ہر طرح کی سکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی ۔
وسیم اکرم نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ میں جو کچھ میڈیا پر دیکھ رہا ہوں اس میں بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی کی طرف سے مثبت تاثرات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہیں پڑھا ہے کہ وہ شاید اپنے تمام کھیل لاہور میں کھیلیں گے۔ وہ شاید اسی رات لاہور آئیں گے اور [واپس] سفر کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ "اور میں آپ سے وعدہ کر سکتا ہوں، ان کی بہت اچھی طرح دیکھ بھال کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ویرات کوہلی، روہت شرما، ہاردک پانڈیا، سوریہ کمار یادیو جیسے ہندوستانی کرکٹرز، ان کے پاکستان میں مداح ہیں۔ نوجوان کرکٹ شائقین انہیں پسند کرتے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More