بابر اعظم دورہ آسٹریلیا کے دوران ون ڈے کا اہم ریکارڈ قبضے میں کرنے میں کیلئے تیار

میلبورن (آئی پاک ٹی وی ) قومی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ نازبلے باز بابراعظم دورہ آسٹریلیا کے دوران اہم ریکارڈ پر قبضے کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم 4 نومبر سے شروع ہونے والی آسٹریلیا کے خلاف آئندہ تین میچوں کی سیریز کے دوران ون ڈے کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبورکرنے کے قریب ہیں ۔
پاکستان اس وقت 3ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے آسٹریلیا کے دورے پر ہے۔ مشہور میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ کی میزبانی کرے گا، جبکہ اس کے بعد کے میچ بالترتیب 8 اور 10 نومبر کو ایڈیلیڈ اور پرتھ میں شیڈول ہیں۔
ون ڈے سیریز کے بعد تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی، جس کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز کو 6000 رنز کی رکاوٹ کو عبور کرنے کیلئے 271 رنز درکار ہیں۔
بابر اعظم کے پاس جنوبی افریقہ کے عظیم بلے باز ہاشم آملہ کا تیز ترین 6000 ون ڈے رنز کا دیرینہ ریکارڈ توڑنے کا بھی موقع ہے۔
جنوبی افریقہ کے لیجنڈ ہاشم آملہ نے یہ کارنامہ 123 اننگز میں انجام دیا جب کہ بابر اعظم نے 114 اننگز میں 5729 رنز بنائے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More