دوحہ (آئی پاک ٹی وی ) وزیراعظم محمد شہباز شریف آج دوحہ میں ایک مصروف دن گزاریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم، پاکستان اور قطر کے مابین وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمٰن بن جاسم الثانی سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔
مزید برآں وزیراعظم قطر میوزیم میں "منظر آرٹ ایگزی بیشن ؛ 1940 سے اب تک پاکستان میں آرٹ اور آرکیٹیکچر” کا افتتاح کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے قطر کے سرکاری دورے میں وفاقی وزراء خواجہ آصف ،جام کمال خان ، محمد اورنگزیب اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔