بشریٰ بی بی کی آمد پر زمان پارک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات

لاہور(آئی پاک ٹی وی ) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی لاہور میں زمان پارک آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ، اس کے علاوہ کارکنوں کی آمد کے پیش نظر اینٹی رائٹ کے دستے اور قیدیوں والی وین بھی پہنچا دی گئی ہے۔
بشریٰ بی بی اپنے دانتوں کے چیک اپ کے لیے لاہور آئی ہیں، وہ آج اپنے دانتوں کا چیک اپ کروائیں گی جس کے بعد واپس پشاور روانہ ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جیل سے رہائی کے بعد بشریٰ بی بی پشاور چلی گئیں تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More