ٹیسٹ رینکنگ؛ سعود شکیل کی لمبی چھلانگ ٹاپ 10 میں جگہ بنا لی

دبئی ( آئی پاک ٹی وی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ، پاکستان کے سعود شکیل کی 20درجے لمبی چھلانگ ،ٹاپ 10میں جگہ بنالی جبکہ نعمان علی بھی ٹاپ 20میں شامل ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے۔
نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق سعود شکیل 20 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد 19 سے 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بیٹنگ میں جو روٹ پہلے ، کین ولیم سن دوسرے اور جیسوال تیسرے نمبر پرہیں۔ بھارت کے جسپریت بمرا دو درجہ تنزلی کے بعد پہلی سے تیسری پوزیشن پر آگئے۔ نعمان علی کی 5 جبکہ ساجد خان کی 12 درجہ ترقی ہوئی۔
آل راونڈرز میں وریندر جڈیجہ پہلے، ایشون دوسرے اور مہدی حسن میراز تیسرے نمبر پر ہیں۔ نعمان علی 5 درجہ ترقی کے بعد پہلی بار ٹاپ 20 میں آگئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More