چین نے ایک اور خلائی جہاز خلا میں بھیج دیا

بیجنگ (آئی پاک ٹی وی ) چین نے شین ژو 19 نامی ایک اور خلائی جہاز خلا میں بھیج دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے شین ژو 19 خلائی جہاز میں 3 خلاباز سوار ہیں، یہ چین کا 14 وں انسان بردار خلائی مشن ہے۔
خلائی جہاز زمین کے نچلی سطح کے مدار میں گشت کر کے درجنوں سائنسی تجربات کرے گا، مشن کے سربراہ 2022 میں شین ژو۔ 14 مشن میں بھی شامل تھے۔
دوسرے دونوں خلاباز وں کا یہ پہلا خلائی مشن ہے۔ خاتون خلاباز چین کی واحد اسپیس کرافٹ انجینئر اور خلا میں جانے والی چین کی تیسری خلاباز خاتون ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More