بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے 70 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے 70 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے، صارفین کو ماہ ستمبر کے بجلی بلوں میں یہ رعایت دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کرے گی، چیئرمین نیپرا وسیم مختار اتھارٹی ممبران کے ہمراہ درخواست پر عوامی سماعت کریں گے۔
سی پی پی اے نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرا رکھی ہے، بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد جاری کرے گی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ستمبر میں پانی سے بجلی کی پیداوار 30.75 فیصد رہی،مقامی کوئلے سے ایک ماہ میں بجلی کی پیداوار 10.10 فیصد رہی جبکہ ستمبر میں درآمدی کوئلے سے 9.20 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔بجلی صارفین کو نومبر کے بلوں میں کمی کا ریلیف ملے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More