پی ٹی آئی سیینٹیر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے باعث استعفیٰ دیا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر خیبرپختونخوا سے 2021ء میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More