سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(آئی پاک ٹی وی )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل آج بھی برقرار ہے اور انڈیکس نے 91000 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 979 پوائنٹس کے اضافے سے 91843 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب اور قطر سے وابستہ مثبت توقعات، سعودی عرب سے دسمبر تک مؤخر ادائیگیوں پر ایک ارب 20کروڑ ڈالر مالیت کے خام تیل کی سہولت ملنے کی امید اور مثبت سینٹی منٹس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ اکتوبر کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 9749پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریزلٹ سیزن کی وجہ سے کیپیٹل مارکیٹ کی سرگرمیوں پر لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج بھی اثر انداز رہے۔
دوسری جانب مارکیٹ میں رونما ہونے والی تیزی کے تسلسل سے سرمایہ کاری کے شعبوں کی معیشت میں بہتری اور اعتماد کا اظہار نظر آرہا ہے کیونکہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے میکرو اکنامک انڈیکیٹرز میں بہتری اور نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں واضح طور پر نمایاں کمی کی بازگشت ہے جس سے کاروبار کا گراف بلندی کی جانب گامزن ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More