پاکستانی فاسٹ بولر فخر زمان کی حمایت میں میدان میں آگئے

لاہور(آئی پاک ٹی وی ) پاکستانی فاسٹ بولر بلے باز فخر زمان کی حمایت میں میدان میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے پاکستانی فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے اوپننگ بلے باز فخر زمان کو پاکستانی سکواڈز اور سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کیے جانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کردیا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2024-25 کے بین الاقوامی سیزن کے لیے سنٹرل کنٹریکٹس کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا اور زمبابوے کے دوروں کیلئے اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔تاہم فخر زمان کا نام سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست اور آئندہ دوروں کے اسکواڈ سے غائب تھا۔
فخر زمان کو باہر کرنے کا فیصلے پر فاسٹ بائولر عثمان خان شنواری پر اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے بلے باز کی حمایت کا اعلان کیا ۔عثمان شنواری نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں فخر زمان کی زندگی کے 60 سال کی بجائے ایک دن کو ترجیح دوں گا جو حالات کے مطابق اپنے فریق کا انتخاب کر رہے تھے۔
دریں اثنا پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران جہاں انہوں نے رضوان کو وائٹ بال کی کپتانی سونپنے کا اعلان کیا، وہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست سے فاخر کو خارج کرنے پر بات کی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More