پی آئی کی بولی 31اکتوبر کوہوگی یا تاریخ میں توسیع ،نجکاری کمیشن اجلاس آج

اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے بولی 31اکتوبر کوہوگی یا تاریخ میں توسیع کی جائے گی اس حوالے سے نجکاری کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی 31 اکتوبر کو کروانے یا تاریخ میں توسیع پر غور کیا جائے گا۔ پی آئی اے کی نیلامی کے حوالے سے صرف ایک کنسورشیم کے علاوہ کسی دوسرے گروپ نے تاحال پیشگی رقم جمع نہیں کروائی ہے۔
قومی ایئر لائنز کی نجکاری کی بولی کے لیے پی آئی اے حکام کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مقامی ہوٹل میں بولی کے انتظامات مکمل رکھنے کے لیے پی آئی اے حکام کو اسٹینڈ بائی کے لئے کہا گیا ہے۔ پی آئی اے کی نیلامی کی تاریخ میں توسیع کرکے 31 اکتوبر رکھی گئی تھی۔
قومی ائیرلائن کی نجکاری کے عمل میں ایک ماہ توسیع کا بھی امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ستمبر کے آخر تک کا وقت دیا تھا۔ آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام میں حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری معاشی اصلاحات کی اہم ترجیح ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More