لاہور(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر فخر زمان کو پاکستانی اسکواڈ سے باہر کرنے پر محمد عامر کا ردعمل سامنے آ گیا ۔
پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے آئندہ دورے کے لیے اوپننگ بلے باز فخر زمان کو وائٹ بال اسکواڈ سے باہر کرنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔
محمد عامر نے اس حوالےسے سوشل میڈیا اکائونٹ کے ذریعےکہا کہ فخر زمان پاکستان کی وائٹ بال ٹیم میں واحد متاثر کن کھلاڑی ہیں۔میں حیران ہوں کہ فخر زمان ٹیم میں نہیں ہیں۔ وائٹ بال کرکٹ میں وہ واحد اثر رکھنے والے کھلاڑی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2024-25 کے بین الاقوامی سیزن کے لیے سنٹرل کنٹریکٹس کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا اور زمبابوے کے دوروں کے لیے اسکواڈز کا اعلان کیا۔
تاہم، فخر زمان کا نام سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست اور آئندہ دوروں کے اسکواڈ میں شامل نہیں تھا ۔
دوسری جانب کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے آئندہ دوروں سے قبل وکٹ کیپر محمد رضوان کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا ہے۔